Skip to main content

Posts

Showing posts from December, 2015

کتاب دوستی

کمپیوٹر برآمد کتابت برخاست جناب رضا علی عابدی کا یہ قول اُس زمانہ کا عکاس ہے جب اردو کتابت کے مشکل اور صبر آزما مرحلے کو کمپیوٹر ٹیکنالوجی نے آسان بنا دیاتھا۔ اور اردو کی ترویج و ترقی میں کمپیوٹر سافٹ وئیر نے ایک اہم    کردار ادا کیا تھا۔          ہمارے دور کا المیہ یہ ہے کہ موجودہ نسل کمپیوٹر اور جدید ٹیکنالوجی (جس میں مختلف قسم کے گیمز، موبائل فون وغیرہ شامل ہیں)کے بے پناہ اور بے فائدہ استعمال کے آگے کتاب کو ہاتھ میں لینا ہی بھول گئی ہے۔یعنی کمپیوٹر برآمد کتاب برخاست کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔ اس ضمن میں والدین کا کردار بہت اہمیت رکھتا ہے ہم شروع سے ہی چھوٹی چھوٹی عملی کوششوں کے ذریعے بچوں کا کتاب سے تعلق نہ صرف مضبوط بنا سکتے ہیں بلکہ انھیں کتابوں پر تبصرہ کرنا، اپنی آراء کا اظہار کرنا ، اپنے دوستوں کو کتابوں کا حوالہ دینا اور اسطرح کی دیگر تخلیقی اور مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھ سکتے ہیں بس شرط یہ ہے کہ والدین کتب بینی کی اہمیت کو سمجھیں اور اس کا عملی نمونہ بھی پیش کریں۔ book sharing activityاس پسِ منظر کے ساتھ میں نے  اپنے گ...