Skip to main content

کتاب دوستی

کمپیوٹر برآمد کتابت برخاست جناب رضا علی عابدی کا یہ قول اُس زمانہ کا عکاس ہے جب اردو کتابت کے مشکل اور صبر آزما مرحلے کو کمپیوٹر ٹیکنالوجی نے آسان بنا دیاتھا۔ اور اردو کی ترویج و ترقی میں کمپیوٹر سافٹ وئیر نے ایک اہم 
 کردار ادا کیا تھا۔
        
ہمارے دور کا المیہ یہ ہے کہ موجودہ نسل کمپیوٹر اور جدید ٹیکنالوجی (جس میں مختلف قسم کے گیمز، موبائل فون وغیرہ شامل ہیں)کے بے پناہ اور بے فائدہ استعمال کے آگے کتاب کو ہاتھ میں لینا ہی بھول گئی ہے۔یعنی کمپیوٹر برآمد کتاب برخاستکہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔

اس ضمن میں والدین کا کردار بہت اہمیت رکھتا ہے ہم شروع سے ہی چھوٹی چھوٹی عملی کوششوں کے ذریعے بچوں کا کتاب سے تعلق نہ صرف مضبوط بنا سکتے ہیں بلکہ انھیں کتابوں پر تبصرہ کرنا، اپنی آراء کا اظہار کرنا ، اپنے دوستوں کو کتابوں کا حوالہ دینا اور اسطرح کی دیگر تخلیقی اور مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھ سکتے ہیں بس شرط یہ ہے کہ والدین کتب بینی کی اہمیت کو سمجھیں اور اس کا عملی نمونہ بھی پیش کریں۔

book sharing activityاس پسِ منظر کے ساتھ میں نے  اپنے گھر میں 
:کروانا شروع کی ہے 

ہمارے گھر آنے والے تمام مہمان بچوں اور انکے والدین کو یہ بات بتائی گئی کہ آپ  جب بھی ہم سے ملنے آئیں اپنے ساتھ کوئی ایک کتاب لیکر  آئیں اور ہمارے گھر کے کتاب کارنر سے کوئی ایک کتاب لےجائیں۔

book reviewہر کتاب کے آخر میں ہم  نے بچوں کی عمر کے حساب سے  
 کا ایک صفحہ چسپاں کر دیا ہے جو کتاب پڑھنے کے اختتام پہ ہر بچہ پُر کرکے لائیگا۔ انگریزی کیلئے تہ گوگل آپکو بہت سارے نمونے ڈھونڈ کر دے دیتا ہے البتہ اردو کتابوں کے تجزیہ کیلئے میں نے خود یہ کوشش کی۔

مہمان بچوں کی کتابوں کے ساتھ بھی یہ صفحات لگا دئیے گئےہیں جنھیں میرے بچے پُر کرتے ہیں۔

یقین جانئے اس چھوٹی سی کاوش نے بڑا گہرا اثر ڈالا ہے۔ ہمارے گھر آتے ہوئے بچے نہایت شوق اور اہتمام کے ساتھ اپنے ہمرا ہ کتاب لاتے ہیں اور کتاب کے تجزیہ کا صفحہ بھی بخوشی پُر کرتے ہیں۔

ساتھ ہی کتابوں کا ریکارڈ رمحفوظ رکھنے کیلئے ایک ڈائری بنائی گئی ہے جسکا منتظم میرا بڑا بیٹاہے ، یوں ایک چھوٹی سی کوشش بہت سارے پہلووں کا احاطہ 
 کئے ہوئے ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Snapshots of Book Reviews

Here are some samples of Book Reviews written by kids of 4 to 9 years, as a result of Book Sharing Activity :) , related to the last post "کتاب دوستی" 1: Age : 4 Years 2: Age : 8 years 3: Age : 8 years 4: Age : 6 years 5: Age : 6 years

Reading Activities for Children at home or in school

About the Post: During my professional Teaching Training course we are asked to conduct different activities of Pre-reading / reading and Pre-writing / writing to children , as I was doing this course for my children so it was the right time to implement all my learning and techniques on my child named Saadi who is 5 years old . We have to answer "What" , "Why" and "How" about the specific activity that we are going to conduct and also mention the level or age group of child that can do this activity with ease and in the last we have to share our reflections.  I am sharing my assignment on my blog so that other can get help too. especially ECE teachers and mothers of Prep classes. Here is the first part which is Pre-reading and reading activities Activity : Word building through phonics drills: what why how level Use letter’s sounds to form a word * to be able to read *can form different words *differentiate among mean

Glimpses Of Iqbal Course میرا اقبال

  Power Point Presentation  Badges for Iqbal's Shaheen Manuals for Participants