سورۃالنّسآء مکی / مدنی : مدنی سورت تعداد آیات : ۱۷۶ تعداد رکوع : ۲۴ سورت نمبر : ۴ پارہ نمبر : ۴-۶ معانی : عورت اہم مضامین : ۱: یتیموں کے حقوق کی نگہداشت ۲: عورتوں کے حقوق ، ان سے حسنِ سلوک اور میراث کے قوانین ۳: معاشرےاور خاندان کی تباہی سے روکنے کے لیے اہم اخلاقی حدود کا بیان ۴: اُن محرمات کی تفصیل جن سے نکاح حرام ہے ۵: ترکِ سُکر(شراب کو حرام قرار دینا) اور تیمم کا بیان ۶: یہود کی بدنیتی(سمعنا وعصینا – ہم نے سن لیا اور نہیں مانا) ، توریت میں تحریف ۷: ایک یہودی اور منافق کا معاملہ – حضرت عمر فاروق رضہ کو بارگاہِ رسالت سے "فاروق" کا لقب ملنا – نبی کے فیصلے کو دل سے قبول کرنا ۸: جہاد کے احکام ۹: ہجرت سے متعلق ۳ گروہوں کا بیان ۱۰: قصر نماز اور صلوٰۃ خوف کا بیان ۱۱: مسلمان کا دوسرے مسلمان کے گھر نقب لگانے کا واقعہ – مسلمانوں کو کسی کی بے جا حمایت اور اپنے الزام کو دوسرے کے سر تھوپنے سے منع فرمایا ۱۲: اللہ کا خاص فضل انبیاء علیہ اسلام ک...