سورۃالنّسآء
مکی / مدنی : مدنی سورت
تعداد آیات : ۱۷۶
تعداد رکوع : ۲۴
سورت نمبر : ۴
پارہ نمبر : ۴-۶
معانی : عورت
اہم مضامین :
۱: یتیموں کے حقوق کی نگہداشت
۲: عورتوں کے حقوق ، ان سے حسنِ سلوک اور میراث کے قوانین
۳: معاشرےاور خاندان کی تباہی سے روکنے کے لیے اہم اخلاقی حدود کا بیان
۴: اُن محرمات کی تفصیل جن سے نکاح حرام ہے
۵: ترکِ سُکر(شراب کو حرام قرار دینا) اور تیمم کا بیان
۶: یہود کی بدنیتی(سمعنا وعصینا – ہم نے سن لیا اور نہیں مانا) ، توریت میں تحریف
۷: ایک یہودی اور منافق کا معاملہ – حضرت عمر فاروق رضہ کو بارگاہِ رسالت سے "فاروق" کا لقب ملنا – نبی کے فیصلے کو دل سے قبول کرنا
۸: جہاد کے احکام
۹: ہجرت سے متعلق ۳ گروہوں کا بیان
۱۰: قصر نماز اور صلوٰۃ خوف کا بیان
۱۱: مسلمان کا دوسرے مسلمان کے گھر نقب لگانے کا واقعہ – مسلمانوں کو کسی کی بے جا حمایت اور اپنے الزام کو دوسرے کے سر تھوپنے سے منع فرمایا
۱۲: اللہ کا خاص فضل انبیاء علیہ اسلام کے ساتھ ہے
۱۳: اتباع رسول کا اور شرک سے بچنے کا حکم
۱۴: ایمانِ مفصل کا بیان
۱۵: یہود کا مریم علیہ اسلام پر بہتان باندھنا
۱۶: ا للہ کی زبردست حکمت کا مظاہرہ ... عیسیٰ علیہ اسلام کا زندہ اُٹھایا جانا
۱۷: مومنین کے لیے اللہ کا اجرِ عظیم کا وعدہ
۱۸: کلالہ (جو اپنے بعد نہ باپ چھوڑے نہ اولاد)کے ترکہ کا بیان
Comments
Post a Comment