ہائے ربا کتنی حسين آنکھيں ہيں !!!! سچ ہے ایسا ملکوتی حسن اللہ کسی کسی کو ہی دیتا ہے ہے یہ کجرارے نينا اس پر سیاہ گھنيری پلکيں بڑی بڑی بادامی آنکھوں پر سایہ فگن رہتی ہیں۔۔۔۔ مجھے ياد ہے بڑے بھيا کی شادی ميں کتنے ہی جتن کر ڈالے تھے لاٸنر ، کاجل ، مسکارا ہر حربہ آذما ڈالا مگر پھر بھی ہماری آنکھيں فقط پھٹے ديدے ہی بن سکيں جو مذاق بنا بس نہ پوچھيں ۔۔۔۔ گلی میں اپنے چار باڈی گارڈز کے ساتھ داخل ہوتی ہے گویا کوئی شہزادی اپنے خادموں کے بیچ ایک ادائے بے نیازی سے چلی جارہی ہے ہر کوئی اس کو دیکھنے کے لیے مچل رہا ہے ، کوئی سيلفی لينے کو بيتاب ہے تو کوئی اس کے ساتھ اپنی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل کرنے کے خواب بن رہا ہے مگر وہ .... حسن کے ساتھ ساتھ مزاج بھی شاہانہ ! مجال ہے جو کسی پر التفات کرے۔ کس شان سے سج دھج